ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ممتا نے لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے کے لئے مرکز پر نشانہ سادھا

ممتا نے لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے کے لئے مرکز پر نشانہ سادھا

Sat, 04 Jun 2016 10:56:39  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ3جون(آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے اور سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کے لئے آدھارکارڈلازمی کرنے کو لے کر آج مرکز پر نشانہ لگایا۔بنرجی نے کہا کہ سروس ٹیکس کے ذریعے لوگوں پر خرچ کا بوجھ بڑھایاجارہاہے۔یہاں تک کہ میڈکلیم کا بل تک 17000روپے سے بڑھ کر 30000روپے تک پہنچ گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے آدھارکارڈ کے لئے مرکز کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 20-30فیصد لوگوں کے پاس اب بھی یہ کارڈ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جن غریب لوگوں کے پاس یہ کارڈ نہیں ہے، وہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ اور دولت سے محروم ہو جائیں گے۔نئی حکومت کی پہلی انتظامی جائزہ اجلاس کے بعد بنرجی نے کہا کہ انہوں نے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ سے زیرالتواتمام ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔گزشتہ مالی سال 2015-16میں ریاست کا منصوبہ بند اخراجات بجٹ 49507کروڑ روپے کا تھا لیکن اصل خرچ 53010کروڑ روپے رہا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ریاستوں میں منصوبہ بند اخراجات کی کل رقم خرچ نہیں کی جاتی ہے لیکن ہمارا اخراجات 15فیصد زیادہ رہا۔نئے مالی سال 2016-17کے لئے محکمہ خزانہ نے 11573کروڑ روپے جاری کئے ہیں جس کے فوری طور پر استعمال کی سمت میں قدم اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


Share: